Latest update April 24th, 2018 6:00 AM
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے چھ تاریخ کی صبح چین کی بارہویں قومی عوامی کانگریس کے پانچویں سالانہ اجلاس کے دوران صوبہ شان دونگ کے وفد کے ہمراہ حکومتی ورکنگ رپورٹ پر نظرثانی کی ۔لی کھہ چھیانگ نے مندوبیں کے ساتھ گہرائی تک بات چیت اور تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال چین کی ترقی کے حوالے سے درپیش مشکلات اندازے سے زیادہ تھیں۔تاہم چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی قیادت میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط رہنمائی میں چین نے کامیابی سے کئی چیلنجز پر قابو پایا اور نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔جس سے رواں سال کی اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے سازگار بنیاد فراہم کی گئِی ہے۔
وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ چین کی معیشت کی کل مالیت گیارہ ٹریلین امریکی ڈالرز سے تجاوز کرگئی ہے۔حکومتی ورکنگ رپورٹ میں رواں سال کے اقتصادی اضافے کے لیے تقریباً چھ اعشاریہ پانچ فیصد کا متوقع ہدف طے کیا گیا ۔اس سے درمیانے اور تیز رفتار اضافے کو برقرار رکھا جاسکتا ہے جو کہ نہ صرف اقتصادی ضوابط کے مطابق ہے،بلکہ اس سے اقتصادی اضافے کی مالیت گزشتہ سال کے معیار سے تجاوز کرسکے گی۔جس سے کافی زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کئے جاسکیں گے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ترقی کے نتائج عوام کی زندگی کی بہتری کی صورت میں ظاہر ہوں گے۔
The 2018 Boao Forum for Asia (BFA) annual conference is scheduled for April 8 to 11 in Boao, Hainan Province. The forum will be themed "An Open and Innovative Asia for a World of Greater Prosperity."
— The Daily Mail - People's Daily